Monday 10 November 2014

٭٭توجہ فرمائیے٭٭٭

٭٭توجہ فرمائیے٭٭٭
الحمدللہ مسلمانوں کی طرف سے اسلام کے خلاف ،فیس بک پر کام کرنے والے دہریے/ملحد/ منکر خدا/ فری تھنکرزکے علمی، عقلی،تضحیکی اور متعصبانہ و جاہلانہ اعتراضات و سوالات کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کے بعد، اب کافروں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہا ہے ۔۔ چنانچہ اب یہ لوگ ذلت کی انتہائی پستی میں گر کر انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔۔۔ چنانچہ اب یہ لوگ مسلمان مجاہدین کی آئی ڈیز سے ان کی تصاویر چرا کران کی تصویر کے ساتھ ، گستاخانہ پوسٹس بنا کر، یا گستاخ رسول ﷺ قرار دیکر مسلمانوں کے جذبات کو ابھار رہے ہیں کہ "ان گستاخوں کو قتل کر دو" ۔ اس حؤالے سے انہوں نے کافی زیادہ ہوم ورک کیا ہوا ہے ۔۔ مثلاً فی میل آئی ڈی کے ذریعے مسلمانوں کے اندر تک گھس کر سینکڑوں فرینڈز بنا کر ، اس اکاؤنٹ سے ایسی پوسٹس اپلوڈ کی جارہی ہیں۔
پھر کمنٹس میں کسی اور آئی ڈی سے مزید جذبات کو بھڑکانے والے کمنٹ کیے جاتے ہیں "یاالٰہی اگر میرے بس میں ہو تو اسے قتل کردوں"۔۔ "الٰہی اس کی زندگی میری شرمندگی ہے" وغیرہ وغیرہ ۔۔ ایک پوسٹ کے شیئر ز تقریباً 350 سے اوپر تھے، اور لائکس بھی کم نہیں تھے ۔۔ جس کافر نے یہ کام کیا، وہ بڑے فخر سے کہ رہا تھا کہ میں نے اس آئی ڈی پر 6 مہینے محنت کی ہے۔(بیوقوف مسلمانوں کو لڑکی کے نام سیدہ عائشہ ، پر اکٹھا کرنا)۔
اب سے کوئی 3 ماہ پہلے یہ لوگ ایک اور مسلمان "سلمان شاہ" اور دیگر مسلمانوں کی تصاویر چرا کر ، نبوت کے دعوے کرنے والی تحریک بھی چلا چکے ہیں ۔اوراب ایک مجاہد " حافظ بابر علی عرف ہالف مینٹل" کی تصویرکے ساتھ گستاخ رسول ہونے کی جھوٹی پوسٹ اچھالی اور اب ختم نبوت کے ایک مجاہد جناب عبد السلام فیصل صاحب کی تصویرکو استعمال کیا گیا ہے ۔
٭٭چنانچہ تمام مسلمان بھائیوں سے گذارش ہے کہ جب تک خود کسی کی گستاخی کی تحقیق نہ کرلیں، تب ہر گز ہرگز
یقین نہ کریں ۔۔ یہ سب کفار ، خود ہی پوسٹس بنا بنا کر اپلوڈ کررہے ہیں اور نیچے دوسری آئی ڈیز سے مسلمان بن کر کمنٹ کررہے ہیں ۔۔ اگر آپ کو کوئی ابھی ایسی پوسٹ کرتی آئی ڈی نظر آئے تو پہلی فرصت میں رپورٹ کردیں۔

No comments:

Post a Comment